Thursday, May 9, 2024

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو آج واپس لائے گا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو آج واپس لائے گا
December 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو آج واپس لائے گا۔ وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی ذاتی دلچسپی  کے باعث پی آئی اے کا خصوصی طیارہ تین سو سے زائد پاکستانی قیدیوں کو آج وطن واپس لائے گا ، پی آئی اے کا بوئنگ 777 دن ایک بجے کوالالمپور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا ۔ ملائیشیا میں محصور پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے پی آئی اے کا جہاز تیار ہے ، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 300 سے زائد پاکستانی قیدیوں کو آج وطن واپس لائے گا   ۔ سی ای او، پی آئی اے ارشد ملک نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر خصوصی طیارہ ملائیشیا بھجوائے کا فیصلہ کیا ۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے سی ای او پی آئی اے کو مسافروں کا بھرپور خیال رکھنے کی ہدایات کی  ، خصوصی پرواز کے ذریعے آنے والے پاکستانی  ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے ۔ وفاقی وزیر ہوا بازی کا کہنا ہے پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز کا بندوبست کیا گیا جبکہ پاکستانیوں کی رہائی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ذاتی کوششیں شامل ہیں ۔