Thursday, May 9, 2024

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا سے 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا سے 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا
December 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ملائیشیا سے 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشین حکومت نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت تارکین وطن کی واپسی کی سہولت دی۔ اسکیم کے تحت 8 ہزار سے زائد پاکستانی بحفاظت واپس پہنچ چکے ہیں۔ ہائی کمیشن کی کاوشوں پر پاکستانیوں کو قید یا جرمانہ کی سزا نہیں ہوئی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آنیوالے 300 پاکستانی قیدی نہیں بلکہ تارکین وطن ہیں۔ ملائیشیا حکومت نے یکم اگست 2019 سے 31 دسمبر 2019 تک پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے عام معافی پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملائیشیا میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن واپسی کی ٹکٹ کے ساتھ ملیشین امیگریشن آفس پہنچ کر سات سو رنگٹ جرمانہ ادا کرکے سات دنوں کے اندر واپس جا سکتے ہیں۔ معافی کے اس پروگرام کے تحت انڈونیشیا بنگلہ دیش بھارت، پاکستان، میانمار، سری لنکا، نائجیریا، فلپائن، نیپال اور دیگر ممالک کے لاکھوں افراد نے اس سکیم تحت  واپس جا رہے ہیں۔ پاکستانی مسافروں نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ 31 دسمبر 2019 کو  اس ایمنسٹی اسکیم کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی  غیر قانونی طور پر  رہنے والے  افراد اور ان کو نوکری کی سہولت مہیا کرنے والوں کے خلاف ملیشیا کی تاریخ کی  سخت ترین کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔