Monday, September 16, 2024

پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن جزوی طور پر بحال، دو بوئنگ 777 طیارے عمرہ زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے جدہ روانہ

پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن جزوی طور پر بحال، دو بوئنگ 777 طیارے عمرہ زائرین کو وطن واپس لانے کیلئے جدہ روانہ
February 7, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا، پی آئی اے کے 2بوئنگ 777 طیارے عمرہ زائرین کو وطن کو واپس لانے جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کے دو بوئنگ جہاز جدہ روانہ ہو گئے۔ جہازوں کے تمام عملہ پائلٹ، کیبن کریو اور سٹاف پی آئی اے کا ہے۔ پی کے 741 اور 7329 کے ذریعے عمرہ زائرین کو وطن لایا جائے گا۔ طیارے 800عمرہ زائرین کو وطن واپس لائیں گے۔ حکومت نے پی آئی اے کے فضائی عملے کی کمٹمنٹ کو سراہا ہے جو بیرون ملک پاکستانیوں کی مشکل میں مدد کیلئے کام پر واپس آ رہے ہیں۔ پی آئی اے مسافروں کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ عمرہ زائرین کیلے پی آئی اے کے تمام شعبوں نے مل کر کام کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو بھی پی آئی اے آپریشن کی بحالی کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔