Saturday, April 27, 2024

پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ کلر اسکیم تبدیل کئے بنا ہی لاہور روانہ

پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ کلر اسکیم تبدیل کئے بنا ہی لاہور روانہ
May 8, 2018
کراچی (92 نیوز) خراب مالی حالات آڑے آگئے ۔ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کے بوئنگ طیارے کو کلر اسکیم تبدیل کئے بنا ہی لاہور روانہ کیا۔ پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ہے اور اسے طیاروں کی کلر اسکیم میں تبدیلی کے لیے بھی فنڈز کی عدم دستیابی کا سامنا ہے جس کے باعث کراچی انجینئرنگ میں موجود بوئنگ  طیارے کو کلر اسکیم تبدیل کئے بنا ہی لاہور روانہ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے کی پرانی کلر اسکیم کراچی انجینئرنگ میں اتاری گئی تھی اور رقم کی عدم دستیابی کے باعث طیارے کی نئی کلر اسکیم پر مبنی اسٹیکرز لگانے کا معاملہ موخر کر دیا گیا ۔