Thursday, April 25, 2024

پی آئی اے کا ایک اور طیارہ کابل سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا

پی آئی اے کا ایک اور طیارہ کابل سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا
August 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا ایک اور طیارہ کابل سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

پرواز صبح 7 بجے کابل سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچی، نئی افغان حکومت بننے کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی پرواز تھی۔ پرواز میں اکثریت غیرملکیوں کی ہے، غیرملکی سفارتی مشن اور عالمی اداروں کے افراد شامل ہیں۔

مسافروں کی ائیرپورٹ تک رسائی و اجازت نامے پی آئی اے کے کابل میں موجود زمینی عملے نے انتظامات کئے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اس پرواز کی معلومات محدود رکھی گئیں تھیں۔ پرواز کیلئے پی آئی اے انتظامیہ افغان حکومت و سول ایوی ایشن اور نیٹو حکام کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں تھے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے کے سچوئیشن روم سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے براہ راست آپریشن کی نگرانی کی۔

وزیر اعظم پاکستان و دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران کو بھی مطلع رکھا گیا۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک و دیگر اعلیٰ انتظامیہ پرواز کے استقبال کیلئے خود ائیرپورٹ پر موجود تھی۔ اہم پرواز کو آپریٹ کرنے والے عملے کو شاباش دی اور مسافروں کو خوش آمدید کہا۔