Saturday, April 20, 2024

پی آئی اے کا آن لائن سسٹم بیٹھ گیا ، مسافروں کو ہاتھ سےلکھ کربورڈنگ کارڈز دینے شروع کردیئے

پی آئی اے کا آن لائن سسٹم بیٹھ گیا ، مسافروں کو ہاتھ سےلکھ کربورڈنگ کارڈز دینے شروع کردیئے
March 9, 2017
لاہور(92نیوز)باکمال لوگ لاجواب سروس پی آ ئی اے کا آن لائن سسٹم بیٹھ گیا مسافروں کو ہاتھ سے لکھ کر بورڈنگ کا رڈز دینے شروع کر دیئے ۔ تفصیلات کےمطابق پی آ ئی اے کا آ ن لائن بورڈنگ سسٹم گزشتہ رات 2 بجے سے خراب ہے مسافروں کو ہاتھ سے لکھ کر بورڈنگ کارڈز دیئے جا رہے ہیں بورڈنگ کارڈز پر سیٹ نمبر نہ ہونے کی وجہ سے مسافر اپنی مرضی کی سیٹوں پر بیٹھنا شروع ہو گئے اور من پسند سیٹوں کے حصول کیلئےان میں  تلخ کلامی بھی ہوتی رہی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا آن لائن بورڈنگ سسٹم تاحال ٹھیک نہیں ہو  سکا ۔