Saturday, April 27, 2024

پی آئی اے کا 20 ہزار پاکستانیوں کو لانے کا منصوبہ تیار

پی آئی اے کا 20 ہزار پاکستانیوں کو لانے کا منصوبہ تیار
April 27, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی آئی اے نے 20 ہزار پاکستانیوں کو لانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ 9 مئی تک 103 سے زائد خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں نے بھی حکومت سے مدد کی اپیل کر دی۔  پی آئی اے ، 20 ہزار ، پاکستانیوں ، منصوبہ ، تیار اگر آپ بھی کسی مشکل میں ہیں تو 92 نیوز کو فون نمبر صفر تین تین چار ایک نو دو صفر دو چھ آٹھ پر ویڈیو پیغام واٹس ایپ کریں۔ ہم آپ کی آواز ارباب اختیار تک پہنچائیں گے۔ گزشتہ روز افغانستان میں پھنسے مزید 426 پاکستان طورخم بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ محمود اسلم کا مزید کہنا تھا کہ طورخم سرحد کے راستے آنے والوں کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے۔ قبل ازیں ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی پہنچی تھی۔ پرواز پی کے 895 سے 250 مسافر وطن پہنچے، کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کی گئی جس کے بعد کورونا کے مشتبہ مسافروں کو خاص انتظامات کے تحت آئسولیشن سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔