Saturday, April 20, 2024

پی آئی اے چین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فلائٹ آپریشن شروع کرے : نواز شریف

پی آئی اے چین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فلائٹ آپریشن شروع کرے : نواز شریف
June 8, 2015
لاہور(92نیوز) وزیراعظم میاں نوازشریف نے پی آئی اے  کو چین کے لیے روزانہ کی بنیادوں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے یہ ہدایت لاہورمیں پی آئی اے سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف حکام کے اجلاس میں دی ۔ وزیراعظم کو ہوابازی سے متعلق مختلف منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین کے لیے زیادہ تر پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے جائیں گی،میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہ داری منصوبے کے بعد چین کے لیے پروازوں کا بوجھ پی آئی اے کو ہی برداشت کرنا ہے ۔ وزیراعظم نے نو جہازوں کی بزنس کلاس میں نشستوں کے اضافے اور مسافروں کو آئی پیڈ دینے کے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کا حکم دیا ۔ وزیراعظم نے لاہور ایئر پورٹ کی توسیع کے منصوبے کو مسترد کردیا  اور ہدایت کی کہ چند برس نہیں کم از کم بیس برس کے لیے منصوبہ بندی کی  جائے۔ وزیراعظم نے بوئنگ 787 کی جگہ 777 جہاز خریدنے اور بانڈز مارکیٹ کرنے کے منصوبے پر مزید غوروخوض کی ہدایت کی۔