Thursday, March 28, 2024

پی آئی اے پھنسے غیر ملکیوں کیلئے 4 خصوصی پروازیں چلائے گی

پی آئی اے پھنسے غیر ملکیوں کیلئے 4 خصوصی پروازیں چلائے  گی
March 26, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں الٹی  گنگا بہنے لگی، پی آئی اے کی جانب سے  بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے کوئی اقدامات نہ  کر سکی ، البتہ  انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کیلئے کل سے4 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو پی آئی اے کی چار پروازوں کے ذریعے ان کے ملکوں میں روانہ کیا جائے گا ، جب کہ دوسری جانب  برطانیہ، کینیڈا اور دیگر ملکوں میں پھنسے طلبا سمیت سیکڑوں پاکستانیوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

کئی پاکستانیوں کے پاس رقم بھی ختم ہوچکی ہے ۔