Thursday, April 25, 2024

پی آئی اے پرواز سے سیالکوٹ سے کراچی جانیوالی خاتون کے زیورات غائب

پی آئی اے پرواز سے سیالکوٹ سے کراچی جانیوالی خاتون کے زیورات غائب
December 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سیالکوٹ سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں خاتون مسافر کا قیمتی سامان غائب ہو گیا ،  پی آئی اے انتظامیہ کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان   پی آئی اے  کے مطابق  میں سکیورٹی کے تحت مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرادی  گئی ہے ،  سیالکوٹ ایئرپورٹ پر تمام تر انتظامات ایئرپورٹ انتظامیہ کے ہیں سی سی ٹی وی اور دیگر سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق شگفتہ نامی مسافر نے 23 نومبر کو پروازپی کے 397 سے سفر کیا تھا ، خاتون مسافر کی نشاندہی پر پی آئی اے کو رپورٹ کرائی گئی  ، خاتون مسافر نے الزام عائد کیا کہ چوری کئے گئے قیمتی زیورات  ہینڈ کیری بیگ میں تھے۔ خاتون کے مطابق قیمتی زیورات 40 لاکھ روپے  سے زائد مالیت کے تھے ، جہاز میں بورڈنگ عملے نے دستی سامان جمع کرانے پر مجبور کیا،کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی تو جمع کرائے گئے بیگ میں زیورات کے ڈبے خالی تھے ،   بار بار کہنے کے باوجود پی آئی اے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک نہیں کی۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ پی آئی اے کا متعلقہ افسر شفت کے لوڈرز کی چھٹی ہوجانے کا کہتا رہا ،  شکایت کرنے پر کاوٴنٹر کا عملہ ایئرپورٹ تھانے سے رجوع کرنے کا کہتا رہا، اسکیننگ مشین کا ریکارڈ چیک کیا تو زیورات بیگ میں نظر آ رہے تھے۔