Saturday, April 27, 2024

پی آئی اے پائلٹس جعلی ڈگری کیس ،8 ملازمین کی نظرثانی و متفرق درخواستیں خارج

پی آئی اے پائلٹس جعلی ڈگری کیس ،8 ملازمین کی نظرثانی و متفرق درخواستیں خارج
May 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں پی آئی اے پائلٹس جعلی ڈگری کیس  کی سماعت  ہوئی ، عدالت نے نے 8 ملازمین کی نظرثانی ومتفرق درخواستیں خارج کردیں ۔ پی آئی اے پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں  جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ جعلی ڈگری والوں کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم دیں ، سپریم کورٹ کو مذاق بنایا ہوا ہے ، ادب و احترام رہا ہی نہیں۔ پی آئی اے ایئرہوسٹسز جعلی ڈگری کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی  سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ، پی آئی اے ملازمین کے وکیل نے دلائل دیے کہ عدالت نے جو حکم دیا اس کی غلط تشریح کی جارہی ہے، ماتحت عدالتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے بات سننے کوتیارنہیں، استدعا ہے کہ اپنے  فیصلے پرنظرثانی کرے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے عدالت اپنے فیصلے پرکیا نظرثانی کرے؟، کیوں نہ جعلی ڈگری والوں کےخلاف پرچہ درج کرانے کا حکم دے دیں ، عدالت کا ادب واحترام ہی نہیں رہا۔ عدالت نے 8 ملازمین کی نظرثانی ومتفرق درخواستیں خارج کردیں اور ماتحت عدالتوں کو قانون کے مطابق درخواستوں پرفیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔