Thursday, April 25, 2024

پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا

پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا
October 4, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے کویت آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ریٹائرڈ ارشد ملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی جہازوں اور پائلٹس پر کویت نے خود ساختہ پابندی لگا رکھی تھی۔ حکومت پاکستان اور سول ایوی ایشن کے دباؤ پر قومی ایئرلائن کو بھی کویت آپریشن کی اجازت مل گئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پی آئی اے اپنے آپریشن کا آغاز ہفتہ وار دو پروازوں سےکررہا ہے، وزارت خارجہ، کویت میں پاکستانی سفیر اور پاکستان میں کویتی سفیر کی خصوصی کاوشوں سے آپریشن ترتیب دینے میں مدد ملی۔