Thursday, March 28, 2024

پی آئی اے نے چیک ریپبلک لیز پر طیارے لینے جانیوالی ٹیم کو بے یارومددگار چھوڑ دیا

پی آئی اے نے چیک ریپبلک لیز پر طیارے لینے جانیوالی ٹیم کو بے یارومددگار چھوڑ دیا
May 17, 2015
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا ایک اور کارنامہ، جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے لیز پر طیارہ لینے جانے والی ٹیم کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ٹیم لیز پراے تھری ٹونٹی طیارہ لینے پراگ گئی تھی مگر طیارے میں خرابی کی وجہ سے ان کے قیام میں اضافہ ہوگیا مگر کارپوریٹ اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی اس وقت سامنے آئی جب سٹاف کے ہوٹل اسٹے میں توسیع نہ کرائی گئی جس پر ہوٹل انتظامیہ نے سٹاف کو باہر نکال دیا۔ ٹیم دوسری بار بدھ کے روز پراگ پہنچی تو دوبارہ وہی کہانی دہرائی گئی۔ اس بار بھی جہاز میں خرابی پائی گئی اور ایک بار پھر سٹاف کو ہوٹل میں قیام بڑھانا پڑا مگر انتظامیہ کی جانب سے بکنگ میں توسیع نہیں کرائی گئی جس پر ہوٹل انتظامیہ نے ایک بار پھر سٹاف کو ہوٹل سے نکال باہر کیا۔ ٹیم ممبران کو مجبوراً سڑکوں پر رات بسر کرنا پڑی۔