Friday, April 26, 2024

پی آئی اے نے چین ، یورپ اور افغانستان کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے  چین ، یورپ اور افغانستان کے کرایوں میں رعایت کا اعلان کردیا
December 15, 2018
کراچی ( ویب ڈیسک ) پی آئی اے نے  چین یورپ اور افغانستان کے کرایوں میں  رعات کا اعلان کردیا۔ پاکستان سے بیجنگ کے دو طرفہ کرایوں میں   8 ہزار روپے کمی کی گئی جب کہ مفت سامان کی رعایت 40 کلو  گرام تک بڑھا دی گئی ہے ۔ پاکستان سے کابل تک کے کرائے میں 2 ہزار روپے کمی جبکہ  یورپ ماسوائے برطانیہ سفر کرنے والوں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پیرس ، میلان اوسلو کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں 5تا 6 ہزار روپے کمی کا اعلان کیاگیا ہے ۔