Friday, April 26, 2024

پی آئی اے نے پاکستان میں پھنسے مزید 415 جرمن شہری فرینکفرٹ پہنچا دئیے

پی آئی اے نے پاکستان میں پھنسے مزید 415 جرمن شہری فرینکفرٹ پہنچا دئیے
May 8, 2020
فرینکفرٹ (92 نیوز) کورونا وباء کے دوران ریلیف پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے نے پاکستان میں پھنسے مزید 415 جرمن شہری فرینکفرٹ پہنچا دئیے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8749 نے اسلام آباد سے فرینکفرٹ کا سفر مکمل کیا۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل اور قائمقام قونصلر جنرل شعیب منصور نے مسافروں کا استقبال کیا۔ فرینکفرٹ پہنچنے پر مسافروں کی اسکریننگ کی گئی، طیارے میں جرمنی کے علاوہ دیگر یورپین ممالک کے مسافر بھی شامل تھے۔ پاکستان سے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کےبعد مجموعی طور پر یہ چوتھی جبکہ پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز تھی۔