Friday, March 29, 2024

پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں ‏

پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں ‏
March 31, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) پی آئی اے نے حج آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں ، 300 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے  65 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائےگا۔

با کمال لوگ ،لاجواب سروس کی حامل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جج 2019 کے لئے حج آپریشن کی بھر پور تیاریاں شروع کردیں، قومی ایئرلائن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ مقررکردیا۔

تین سو خصوصی اور شیڈول پروازیں 65ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

 پی آئی اے اپنے حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320  کوبھی شامل کیا ہے  ۔ پی آئی اے حج آپریشن کراچی ، اسلام آباد، لاہور، پشاور ، سکھر اور کوئٹہ سے آپریٹ کرے گی ۔

پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے دوران تمام ایئرپورٹس پر عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

 وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر پی آئی اے نے سندھ اور بلوچستان کیلئے حج کرایہ ایک لاکھ روپے جبکہ  پنجاب اور کے پی کے سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ مقرر کیا ہے۔