Friday, March 29, 2024

پی آئی اے نے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا

پی آئی اے نے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا
July 14, 2018
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے نے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ پہلی حج پرواز جناح ٹرمینل سے 300 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔ پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 7001 کے ذریعے 300 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے دوران 250 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 60 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں سے حج آپریشن مکمل کرے گی۔ حج آپریشن بوئنگ 777 اور ایئر بس 320  کے طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم  کریں گے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ 15 اگست تک جاری رہے گا۔ حج پرواز کی روانگی سے قبل جناح ٹرمینل پر خصوصی تقریب کا بھی اہتمام بھی کیا گیا ۔