Friday, March 29, 2024

پی آئی اے نے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا

پی آئی اے نے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا
May 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پی آئی اے نے بحرین کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا ۔ پہلی پرواز لاہور سے 156 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔

پی آئی اے بحرین کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہے۔ جمعہ کو لاہور سے اور اتوار کو اسلام آباد سے بحرین کے لئے پروازیں روانہ ہو گی ۔ ان براہ راست پروازوں سے مسافر کم وقت میں اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں گے۔

 سی ای او  پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ منافع بخش روٹس پر پروازیں بحال کرنا پی آئی اے بحالی پلان کا اہم حصہ ہے۔ مستقبل قریب میں مزید بین الاقوامی مقامات کے لئے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

لاہور ائر پورٹ پر سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی، سیلز مینیجر بابر زمان اور دیگر پی آئی اے افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔ مسافروں کو پی آئی اے کی جانب سے پھول بھی پیش کئے گئے۔