Saturday, April 20, 2024

پی آئی اے نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا

پی آئی اے نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا
September 17, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پی آئی اے نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9501 کراچی سے دمشق پہنچی، دمشق ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ دیا گیا۔

بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے 300 سے زائد مسافر دمشق پہنچے۔ پرواز میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور شام کے سفیر بھی موجود تھے۔ ایئرپورٹ پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا، بچوں نے گل دستے پیش کئے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ اہم مذہبی موقع پر پی آئی اے نے زائرین کی سہولت کیلئے خصوصی پروازوں کا آپریشن شروع کیا ہے۔ قومی ایئرلائن زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

پی آئی اے 12 پروازیں نجف، 2 بغداد اور 4 دمشق کیلئے آپریٹ کرے گا۔ پی آئی اے کا خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہے گا۔