Monday, September 16, 2024

پی آئی اے نجکاری کیخلاف پرامن احتجاج کرنیوالوں پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: عمران خان

پی آئی اے نجکاری کیخلاف پرامن احتجاج کرنیوالوں پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: عمران خان
February 7, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ عمران خان نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چار لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کے کپتان عمران خان کراچی پی آئی اے ہیڈ آفس پہنچے اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہمراہ ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے فائرنگ واقعہ میں دو افراد کے جاں بحق ہونے پر افسو س کا اظہار کیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ عمران خان نے سول ایوی ایشن آفس کے باہر جلسے سے خطاب میں نوازشریف سے ان کے اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کو ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا۔ عمران خان نے پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین سلیم اکبر اور عنایت رضا جعفری کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا۔