Monday, September 16, 2024

پی آئی اے نجکاری معاملہ، حکومت، جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرار، فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے، مذاکرات چلتے رہنے چاہئیں: وزیر نجکاری

پی آئی اے نجکاری معاملہ، حکومت، جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں ڈیڈلاک برقرار، فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے، مذاکرات چلتے رہنے چاہئیں: وزیر نجکاری
February 6, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ختم کرنے کیلئے حکومت اور پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، فلائٹ آپریشن آج بحال ہونے کا امکان ہے۔ وزیر نجکاری محمد زبیر اور نہال ہاشمی کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سہیل بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پی آئی اے کی نجکاری اور ہڑتال کے حوالے سے حکومتی وفد کو تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ حکومت کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن بحال کیا جائے اور مذاکرات چلتے رہنے چاہئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور مذاکراتی ٹیم میں اتفاق رائے کے بعد آج فلائیٹ آپریشن بحال ہونے کا امکان ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتالی ملازمین سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے اور ہڑتالی ملازمین کی اکثریت نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھالنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ آج پھر مذاکرات ہوں گے جو کسی مثبت نتیجے پر پہنچیں گے۔