Sunday, September 8, 2024

پی آئی اے نجکاری بل‘ حکومت نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

پی آئی اے نجکاری بل‘ حکومت نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
March 22, 2016
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے پی آئی اے بل کے معاملے پر اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ حکومت پی آئی اے بل تین ہفتوں کے لیے موخر کرنے پر رضا مند ہو گئی۔ اپوزیشن نے چودھری نثار علی خان کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل پر متحدہ اپوزیشن نے حکومت کو رام کر ہی لیا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں حکومت پی آئی اے بل کو تین ہفتے کے لیے موخر کرنے پر رضا مند ہو گئی۔ اجلاس میں بلوں کے معاملے پر 10 رکنی کمیٹی تشکیل دینے فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی میں 7 اراکین قومی اسمبلی جبکہ 3 سینیٹ سے لیے جائیں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو لمیٹڈ کمپنی بل کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا۔ اپوزیشن نے چوہدری نثار کے خلاف تحریک استحقاق بھی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ تحریک میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ چوہدری نثار نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کی اجازت کے معاملے پر ایوان میں غلط بیانی کی۔