Saturday, May 18, 2024

پی آئی اے میں بچت اور اصلاحات کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے گئے ‏

پی آئی اے میں بچت اور اصلاحات کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے گئے ‏
May 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  پی آئی اے میں بچت اور اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ،  انتظامیہ نے غیرضروری اخراجات بچانے کیلئے بہتر اقدامات شروع کر دیے ۔ پی آئی اے میں بچت کیلئے  دفاتر کے ایئرکنڈیشنر کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی، سرکلربھی جاری کردیاگیا۔ جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام دفاتر میں ایئرکنڈیشن 25سینٹی گریڈ پر رکھا جائے ،کسی بھی افسر کے خالی کمرے میں اے سی چلتا ہوا نہ پایا جائے۔ سرکلر چیف پروجیکٹ کی جانب سے جاری کیا گیا، ویجلنس ٹیموں نے پابندی پر عملدرآمد کیلئے کام شروع کردیا۔ دوسری جانب انتظامیہ نے اخراجات میں کمی کے نام پر فضائی میزبانوں پر بجلی گرا دی، مختلف بیسز سے تعلق رکھنے والے فضائی میزبان  اب اپنے ہی بیس سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ جی ایم فلائٹ سروسز کا کہنا ہے ماضی میں کراچی بیس سے سب سے زیادہ بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں، اب لاہور،اسلام آباد سیکٹرسے سب سےزیادہ غیر ملکی پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں۔ ان سیکٹرز پرصرف مقامی بیس سے تعلق رکھنے والی میزبانوں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی، ایئر ہوسٹس کے ہوٹل اخراجات کی مد میں کروڑوں خرچ ہوتے ہیں۔