Monday, May 13, 2024

پی آئی اے میں 2008 سے 2010 تک ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات مکمل

پی آئی اے میں 2008 سے 2010 تک ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات مکمل
January 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ایف آئی اے نے دوہزار آٹھ سے دوہزار سترہ تک پی آئی اے میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرلیں، دس سال کے دوران قومی ادارے میں کرپشن کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پی آئی اے میں طیاروں کی خریداری، اسپئیرپارٹس سمیت دیگر اشیاء کی خریداری اور غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات کی گئیں۔ ادارے میں نوکریوں کی بندر بانٹ سمیت دیگر معاملات کی بھی تحقیقات کی گئیں۔ پی آئی اے میں کرپشن کی تحقیقات کئی ماہ سے جاری تھیں تحقیقات کے دوران پی آئی اے کے سابق اور موجودہ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔ ایف آئی اے کی 6 رکنی ٹیم نے تحقیقات میں حصہ لیا، تحقیقات کے دوران پی آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔ آئندہ چند روز میں اربوں روپے کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افرادکو گرفتار بھی کیا جائے گا۔