Monday, September 16, 2024

پی آئی اے مسئلے پر پیپلزپارٹی وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے لگی

پی آئی اے مسئلے پر پیپلزپارٹی وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے لگی
February 3, 2016
کراچی (92نیوز) پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے معاملے پر پیپلزپارٹی وکٹوں کے دونوں جانب کھیلنے لگی۔ ایک طرف اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مظاہرین کے حق میں لمبی چوڑی تقریر کر ڈالی تو دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے مظاہرین کے تشدد کی ساری ذمہ داری ملازمین پر ڈال دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی ایک بارپھرحکومت کے خلاف احتجاج میں شش وپنج کا شکار ہو گئی اور پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے معاملے پر اس کی دوغلی پالیسی کھل کرسامنے آگئی۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کھل کر حکومت کی مخالفت کررہے ہیں اور انہوں نے مظاہرین پرتشدد اوردوملازمین کی ہلاکت کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرڈال دی ہے۔ آصف علی زرداری نے تو قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ اسی موقف کو آگے بڑھاتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اسلام آبادمیں پی آئی اے مظاہرین کے حق میں لمبی چوڑابھاشن دے ڈالا۔ دوسری جانب اسی پارٹی کے سندھ میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ تو اورہی کہانی سنارہے ہیں جنہوں نے احتجاج کے پرتشدد ہونے کی ساری ذمہ داری پی آئی اے ملازمین پرڈال دی۔ پیپلزپارٹی کے انتہائی حساس معاملے پر دوغلی پالیسی نے ایک طرف پی آئی اے ملازمین کو چکرا کررکھ دیا ہے تودوسری طرف پارٹی رہنما پریشان ہیں کہ انہوں نے اس معاملے پر کون سی لائن لینی ہے۔