Saturday, April 20, 2024

قومی فریضے کی ادائیگی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، ارشد ملک ‏

قومی فریضے کی ادائیگی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ، ارشد ملک ‏
March 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے عوام کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ  ملک  ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے ، ایسے میں پی آئی اے بطور ادارہ قومی فریضے کی ادائیگی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے پر عزم ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ  قومی ایئرلائن کےخالی جہاز سعودی عرب بھیجے گئے جو  وہاں سےزائرین کو واپس لےکرآئے۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ، ایسے میں تمام قومی ادارے حکومت کی ہدایات پر بھرپور عمل کررہے ہیں ،قومی ایئرلائن بھی اس مقدس فریضے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر  پی آئی اے  ارشد ملک نے عوام کے نام خصوصی پیغام میں  کہا کہ ملک ہنگامی صورت حال سے دوچار ہے ،ایسے میں پی آئی اے بطور ادارہ قومی فریضے کی ادائیگی کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کےلیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا پاکستانیوں کو مصیبت سےنکالنے کے لیے خالی جہاز سعودی عرب بھیجے اور وہاں سے زائرین کو واپس لے کر آئے۔

ارشد ملک کاکہناتھا کہ پی آئی اے مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔