Wednesday, April 24, 2024

پی آئی اے عید پر بھی نہ سدھری !!! پروازیں لیٹ ہونے سے کئی شہری اپنوں کیساتھ عید نہ منا سکے

پی آئی اے عید پر بھی نہ سدھری !!! پروازیں لیٹ ہونے سے کئی شہری اپنوں کیساتھ عید نہ منا سکے
July 18, 2015
لاہور (92نیوز) پی آئی اے کی روایتی سستی عید پر بھی دور نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر جب ہر پاکستانی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید کی خوشیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ منائے، پی آئی اے اس موقع پر بھی لوگوں کی خوشیوں میں آڑے آیا رہا۔ آج بھی پی آئی اے کی اندرون اور بیرون ملک کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ ایک پرواز کو تو منسوخ ہی کر دیا گیا۔ پروازوں میں تاخیر ہونے سے لوگوں کے اپنوں کے ساتھ عید منانے کے خواب پورے نہ ہو سکے۔