Friday, April 19, 2024

پی آئی اے عازمین عمرہ کیلئے رمضان میں اضافی پروازیں چلائے گی

پی آئی اے عازمین عمرہ کیلئے رمضان میں اضافی پروازیں چلائے گی
May 9, 2019
لاہور(92 نیوز) پی آئی اے عازمین عمرہ کیلئے رمضان میں اضافی پروازیں چلائے گی،  فیصلہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اور انکی سہولت کے لئے  کیا گیا۔ پی آئی اے عازمین عمرہ کیلئے10 مئی سے 23 مئی تک 09 اضافی پروازیں چلائے گی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اضافی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گی۔ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اور انکی سہولت کے لئے اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے کی حج آپریشن کی تیاریاں بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔ پی آئی اے کی 300 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے  65 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائےگا۔

نئے حج کوٹہ کی بھی قرعہ اندازی ہو گی ‏

با کمال لوگ ،لاجواب سروس کی حامل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جج 2019 کے لئے حج آپریشن کی بھر پور تیاریاں شروع کردیں، قومی ایئرلائن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ مقررکردیا۔ تین سو خصوصی اور شیڈول پروازیں 65ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے اپنے حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320  کوبھی شامل کیا ہے  ۔ پی آئی اے حج آپریشن کراچی ، اسلام آباد، لاہور، پشاور ، سکھر اور کوئٹہ سے آپریٹ کرے گی ۔ پی آئی اے اپنے حج آپریشن کے دوران تمام ایئرپورٹس پر عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر پی آئی اے نے سندھ اور بلوچستان کیلئے حج کرایہ ایک لاکھ روپے جبکہ  پنجاب اور کے پی کے سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ مقرر کیا ہے۔