Friday, April 19, 2024

پی آئی اے طیارہ گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول

پی آئی اے طیارہ گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول
May 22, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے طیارہ گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں جہاز کو آبادی پر گرکر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ملیر کے علاقے ماڈل کالونی جناح گارڈن سوسائٹی میں گر کر تباہ ہوا۔ پرواز کو حادثہ لینڈنگ سے چند لمحے قبل پیش آیا جب وہیل نہ کھل سکے، طیارہ گرنے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے۔