Friday, April 26, 2024

پی آئی اے طیارہ حادثے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس

پی آئی اے طیارہ حادثے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت  اجلاس
May 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثے پر وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام نے حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔

وزیر اعظم عمران خان  کو  حادثے کی تحقیقات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی طیارہ حادثہ کیس سے متعلق بریفنگ طلب کی تھی۔