Tuesday, May 14, 2024

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرلیا گیا

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرلیا گیا
June 5, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے کے حادثے کے شکار طیارہ کے ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کو ڈی کوڈ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ ایئربس کمپنی کے مطابق ڈی کوڈ کیے گِئے ڈیٹا کا ٹیکنیکل تجزیہ کیا جا رہا ہے، پاکستان کی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ ٹیم ابتدائی رپورٹ سے متعلق بیان جاری کرے گی۔ اس سے قبل پاکستان آنے والی فرانسیسی ٹیم نے اے 320 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا تھا، طیارہ ایک سال میں کتنی بار گراؤنڈ ہوا تھا، چیک لسٹ کے مطابق کن کن خرابیوں پر کام کیا گیا تھا سے متعلق ریکارڈ طلب کیا تھا، فرانسیسی تحقیقاتی کمیٹی نے تباہ حال طیارے کا معائنہ اور شواہد کا جائزہ بھی لیا تھا، پی آئی اے حکام سے بریفنگ بھی لی تھی۔ سول ایوی ایش کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی عملے نے بھی انہیں بریفنگ دی تھی۔