Friday, April 26, 2024

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، ماہرین کی ٹیم نے شواہد اور تکنیکی زاویوں کا جائزہ لیا

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، ماہرین کی ٹیم نے شواہد اور تکنیکی زاویوں کا جائزہ لیا
May 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں عید کے روز بھی طیارہ حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری رہیں۔ تحقیقاتی اداروں اور ماہرین کی ٹیم نے شواہد اور تکنیکی زاویوں کا جائزہ لیا۔ ایئربس کی ٹیم جائزہ لینے کل فرانس سے کراچی پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تحقیقاتی ٹیم کے خصوصی طیارے کو اجازت نامہ جاری کر دیا۔ ایئربس ٹیم کو کورونا کے حوالے سے لازمی قرنطینہ کی شرط سے استثنیٰ ہو گا۔ ایئربس ٹیم ٹیکنیکل معاونت کے علاوہ تباہ شدہ جہاز کے ملبے سے شواہد اکٹھے کرے گی۔ ایئر بس ٹیم تحقیقات کیلئے درکار مواد کے ساتھ 26 مئی کو واپس فرانس روانہ ہو گی۔ ادھر اب تک شناخت ہونے والی 34 لاشیں ورثا کے حوالے کی جا سکیں۔ جناح ٹاون کی فضا سوگوار، اہل علاقہ نے عید کی خوشیاں نہیں منائیں۔ زخمی مسافر محمد زبیر ڈسچارج، تاہم دوسرے زخمی ظفر مسعود نجی اسپتال میں اب بھی زیرعلاج ہیں۔