Saturday, April 20, 2024

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، ایئربس کے ماہرین کا جائے حادثہ کا تفصیلی مشاہدہ

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، ایئربس کے ماہرین کا جائے حادثہ کا تفصیلی مشاہدہ
May 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثے کی وجوہات جانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ ایئربس کے ماہرین نے جائے حادثہ کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ انجنز، لینڈنگ گیئر، ونگز، فلائٹ کنٹرول سسٹم کا معائنہ کیا۔ ایئربس کے ماہرین نے طیارے کے ملبے اور متاثرہ گھروں کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں۔ سول ایوی ایشن کی ٹیم اور پی آئی اے حکام بھی موجود تھی۔ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے فرانسیسی ماہرین کو بریفنگ بھی دی، ٹیم رن وے کا جائزہ بھی لے گی۔ حکومت کی خواہش ہے کہ تحقیقاتی ٹیم بغیر کسی دباؤ کےغیر جانبدار تحقیقات کرے جس کے لئے ان کو تمام تر حکومتی وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ ٹیم میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے، متعلقہ ادارے صرف طلب کی گئی معلومات یا دستاویزات یا ریکارڈ فراہم کریں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قوم حالت غم میں ہے ، ایسی صورتحال میں اپنے اپنے مفاد کی جنگ لڑنا انتہائی مایوس کن اور لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔