Thursday, April 25, 2024

پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 67 ارب 23 کروڑ روپے کی نادہندہ

پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 67 ارب 23 کروڑ روپے کی نادہندہ
December 18, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی ایئر لائنز سفید ہاتھی بن گئی ۔ پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 67 ارب 23 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے ۔ ایئرلائن نے مختلف سروسزچارجز میں مسافروں سے 33 ارب 12 کروڑ روپے وصول کیے مگر رقم تاحال سول ایوی ایشن کو جمع نہیں کرائی گئی ۔
پی آئی اے کواسلام آباد ائیرپورٹ کی کھلی زمین اور کمروں کی الاٹمنٹ کی مد میں 10 کروڑ 40 لاکھ روپے سی اے اے اداکرنے ہیں۔ جبکہ اس مد میں قومی ائر لائن نے محض 61 لاکھ 93 ہزار روپے ادا کیے ہیں۔
سی اے اے کے مطابق پی آئی اے سے سالانہ گراونڈ رینٹ اورالاٹمنٹ کے پریمئیم کی صورت میں 32 کروڑ 47 لاکھ روپےوصول کرنے ہیں۔
پی آئی اے چئیرمین نے جون 2016 تک واجبات کی ادئیگی کا وعدہ کیا تھا جو تاحال پورا نہیں کیا گیا ہے ۔ پی آئی اے کےیکم جون 2016 سے 30 ستمبر 2017 تک ایروناٹیکل واجبات 14 ارب روپے بنتے ہیں ۔
پی آئی اے کو لکھے گئے خط میں فوری واجبات کی ادا ئیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ سول ایوی ایشن کے مطابق واجبات کی ادئیگی کے لیے آسان اقساط پر بات ہو سکتی ہے ۔ بصورت دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں نئے اسلام آباد ائر پورٹ پر قومی ائر لائن کو سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی ۔