Tuesday, April 23, 2024

پی آئی اے خواتین کے محفوظ سفر کیلئے اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی

پی آئی اے خواتین کے محفوظ سفر کیلئے اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی
September 26, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) پی آئی اے خواتین کے محفوظ سفر کیلئے اقدامات اٹھانے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی۔ خواتین کی ہراسانی کیخلاف وفاقی محتسب کشمالہ طارق اور یو این ویمن ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت پی آئی اے اپنے دفاتر، ائیرپورٹس اور جہاز میں ہراسگی کو روکنے کیلئے شعور اجاگر کرے گا اور وفاقی محتسب سے مل کر قانونی  چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

اس احسن اقدام  کے بعد  پی آئی اے اپنی پروازوں اور تمام دفاتر میں ہراسمنٹ کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کے پروگرام کا حصہ بھی بن گیا ہے جبکہ پی آئی اے دنیا کی پہلی ایئر لائن ہو گی جس میں اقوام متحدہ کے پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے اقدامات شروع کیے۔

سی ای او پی آئی ائیرمارشل ارشد ملک کا کہنا ہے  بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت اور حسن سلوک سے پیش آنا ہماری مذہبی اور قومی روایت ہے۔

اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی شرمیلا رسول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے جنھیں محفوظ ٹرانسپورٹ اور ماحول فراہم کرنا خوش آئند ہے۔