Friday, April 26, 2024

پی آئی اے اپنے فلیٹ میں نئے طیاروں کو شامل کرنے کیلئے عالمی مارکیٹ سے رجوع کرلیا

پی آئی اے اپنے فلیٹ میں نئے طیاروں کو شامل کرنے کیلئے عالمی مارکیٹ سے رجوع کرلیا
January 3, 2017

 کراچی(92نیوز)پی آئی اے نے اپنے فلیٹ میں نئے طیاروں کو شامل کرنے کے لیے عالمی مارکیٹ سے رجوع کرلیا  ۔ پی آئی اے ویٹ لیز پر طیارے حاصل کرے گی ۔

تفصیلات کےمطابق قومی ایئرلائن میں طیاروں کی شدید کمی کے بعد  انتظامیہ کو اچانک ہی نئے طیاروں کے حصول کا خیال آگیا جس کے بعد پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے فضائی بیڑے میں طیاروں کے اضافہ کے لئے عالمی مارکیٹ سے رجوع کرلیا  ۔ قومی ائرلائن نئے طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے  ۔  انجینئرنگ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کو گرائونڈ کرنے اور پانچ اے 310 طیاروں کی مدت ختم ہونے کے بعد فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے پی آئی اے وائٹ باڈی طیارہ لیز پر حاصل کرے گی جس میں دو سو سے زائد مسافروں کی گنجائش ہوگی ۔