Thursday, April 18, 2024

پی آئی اے اور اتحاد ایئر کے درمیان کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ

پی آئی اے اور اتحاد ایئر کے درمیان کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ
June 29, 2015
لاہور(92نیوز)پی آئی اے اور اتحاد ایئرلائنز کے درمیان کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہےقومی ایئر لائن کا ٹکٹ رکھنے والے مسافر اتحاد ائیر لائنز پر سفر کر سکیں گے،معاہدے پر باقاعدہ عمل درآمد تیس جون سے شروع ہو گا،دونوں ایئر لائنز کے درمیان کوڈ شیئرنگ معاہدہ کے تحت تیس جون سے پی آئی اے کے مسافر ایسے مقامات کا ٹکٹ بھی خرید سکیں گے جہاں اتحاد ایئر لائنز فلائٹس آپریٹ ہو رہی ہیں۔ تفصیلات  کے مطابق  ابو ظہبی سمیت دنیا کے ستر مقامات پر یہ نیا معاہدہ لاگو ہو گا،معاہدے کی تفصیلات اور شقیں خفیہ رکھی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے امریکہ ،یورپ اور ابوظہبی کے روٹس پر اپنی پروازیں بند کر دے گی،مسافروں کو مجبوراً اتحاد ایئر لائنز پرسفر کرنا پڑے گا۔ نئے معاہدے کی رو سے پاکستانی مسافروں کو براہ راست پروازوں کی سہولت مسیر نہیں رہے گی، پی آئی اے اپنے مسافروں کو اتحاد ایئر لاینز کے ٹکٹ دے کر ان سے کمیشن وصول کرے گی۔ سابق دور حکومت میں ایک ایسا معاہدہ ترکش ایئر لائنز کے ساتھ کیا گیا تھا جس کو پی آئی اے کے ملازمین نے ادارے کی بربادی قرار دیا تھا۔ ملازمین کے بھرپور احتجاج کے بعدیہ معاہدہ کرنیوالے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون کو عہدے سے برطرف کر دیا گیاتھا۔