Thursday, May 9, 2024

پی آئی اے انتظامیہ نے پی آئی اے کے تمام نیٹ ورک کی کلر اسکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی آئی اے انتظامیہ نے پی آئی اے کے تمام نیٹ ورک کی کلر اسکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا
April 13, 2018
کراچی (92 نیوز) پی آئی اے انتظامیہ نے جہازوں کی دم کے بعد پی آئی اے کے تمام نیٹ ورک کی کلر اسکیم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ کلر اسکیم کی تبدیلی کے حوالے سے جاری کردہ ای میل 92 نیوزنے حاصل کر لی ۔ ابتدائی طور پر ائیرلائن کے اندرون و بیرون ملک قائم ٹکٹ دفاتر سیلز پوائنٹ اور ائر پورٹس پر دفاتر کی کلر اسکیم تبدیل کی جائے گی ۔ ائیر لائن کے متعلقہ شعبے کی جاری ای میل میں دفاتر سے کلر اسکیم پر مبنی درکار بورڈز کی تعداد اور تفصیلات طلب کر لیں ۔ نئی کارپوریٹ برانڈ کےتحت سبز اور سفید کلر اسکیم کے بجائے سفید، ہلکا سبز اور ڈارک گرے کلر اسکیم  استعمال کی جائے گی ۔ کلر اسکیم کے ساتھ اردو اور انگریزی میں تحریر الفاظ کا سائز بھی تبدیل کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں قومی ائیر لائن کی تمام اسٹیشنری، کراکری، گاڑیاں اور دیگر پر کلر اسیکم بھی تبدیل ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کے طیاروں سمیت مکمل نیٹ ورک کو نئی کارپوریٹ برانڈ پہچان پر مبنی منصوبے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ائیر لائن نیٹ ورک کی نئی پہچان کے لئے کام کیاجا رہا ہے ۔