Friday, March 29, 2024

پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کردیا

پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کردیا
September 2, 2016
کراچی(92نیوز)پی آئی اے انتظامیہ نے ادارے میں لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کردیا جس کے تحت  حکم عدولی ، کام سے انکار  اور غیر حاضری اور ان سب کے لیے ورغلانا  قابل سزا جرم تصور کیا جائیگا ۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے انتظامیہ نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا ہے، ڈائریکٹر ایچ آر، ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن راشد احمد نے 30 اگست کو نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے تحت  ایزنشیل سروسز ایکٹ مینٹیننس 1952 ، چوبیس اگست سے اگلے چھ ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگا ۔ اس قانون کے رو سے انتظامیہ کی حکم عدولی غیر حاضری ، کام سے انکاراور بلا اجازت کسی حدود سے باہر نکلنا جرم تصور کیا جائے گا جبکہ ملازمین کو ان تمام عوامل کے لیے ورغلانے والا جرم میں شریک تصور کیا جائیگا  ۔ قانون کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے ایک سال تک قید یا جرمانہ کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کے منصوبے پر عمل درآمد کیلئے کیا گیا جس کے تحت پی آئی اے کو پی آئی اے ون اور ٹو میں تقسیم کیا جائیگا ۔