Sunday, September 8, 2024

پی آئی اے 62ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا فاتح

پی آئی اے 62ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا فاتح
January 10, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے باسٹھ ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ جیت لی ۔ سنسنی خیز فائنل میچ میں فاتح ٹیم کا فیصلہ پینلٹی اسٹروکس پر ہوا ۔ تفصیلات کےمطابق ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلے جانے والے باسٹھ ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں  دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا  اور مقررہ وقت میں میچ دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد  میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹس پر ہوا  جس میں پی ائی اے نے واپڈا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم کے کپتان عرفان نے کہا کہ کھیل میں بہتر پرفارمنس کی بنا پر مسلسل تین سال سے نیشنل ہاکی چیمپئن شپ جیت رہے ہیں۔ تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے ہاکی فیڈریشن کے لیے تیس لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی کو مغرب نے چھین لیا ہے ۔ واضح رہے کہ  باسٹھ ویں نینشل ہاکی چیمین شپ میں پی آئی اے نے انتیس ویں بار فتح اپنے نام کی۔