Friday, April 19, 2024

پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی چیئرمین ہی رہیں گے ، شیخ رشید احمد

پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی چیئرمین ہی رہیں گے ، شیخ رشید احمد
August 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا حاصل بزنجو کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی سیاست کر رہے ہیں ۔ پہلے ہی کہا تھا صادق سنجرانی چیئرمین ہی رہیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا حاصل بزنجو کے بیان پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ وہ کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی سیاست کررہے ہیں۔ اپوزیشن کے سینیٹرز نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بولے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی نے اپوزیشن اتحاد کی قلعی کھول دی ہے ۔ ان لوگوں کو اب اپنی منفی سیاست ترک کر دینی چاہئے ۔ فاروق ستار کا کہنا ہے بلال بھٹو نے جو بویا تھا وہی کاٹا ۔ لوگ اپنی عزت نفس کو بچانے کیلئے اپنی عزتوں کا سودا کر رہے ہیں۔