Friday, May 17, 2024

پہلے ہی بتا دیا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا، شیخ رشید

پہلے ہی بتا دیا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا، شیخ رشید
April 6, 2021

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ، پہلے ہی بتا دیا تھا پی ڈی ایم کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

اُنہوں نے دوران گفتگو کہا کہ اپوزیشن کے حالات اچھے نہیں ہیں، یہ آخر کار اسمبلیوں کا رخ کریں گے، اے این پی اب پیپلزپارٹی کے ساتھ جا رہی ہے۔ اگلے الیکشن کیلئے گروپ بندی ہورہی ہے۔

فیصل جاوید بولے گیارہ جماعتوں نے مل کر جلسے کرنے کی کوشش کی لیکن عوام نہیں آئے، پی ڈی ایم کی کوئی ڈائریکشن اور نظریہ نظر نہیں آتا۔