Saturday, May 11, 2024

پہلے ہمیں چور کہا گیا، اب غدار کہنا شروع کردیا ، سعد رفیق

پہلے ہمیں چور کہا گیا، اب غدار کہنا شروع کردیا ، سعد رفیق
November 5, 2020
مظفرگڑھ (92 نیوز) سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا پہلے ہمیں چور کہا گیا، اب غدار کہنا شروع کر دیا۔ سعد رفیق نے مظفرگڑھ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کوئی مسلم لیگی پاکستان کا غدار نہیں ہو سکتا۔ آپ نے پیغام دیا ہے کہ جنوبی پنجاب جاگ رہا ہے اور ظالم حکمرانوں سے نجات چاہتا ہے۔ تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بھوک، غربت، لاقانونیت ،انتشار اور انتقام دئیے۔ پہلے مذہب کے نام پر نشانہ بنایا گیا،پھر چور قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا ہمیں پتہ تھا کہ جنوبی پنجاب محاذ کس نے بنایا، ہم نے بنگالیوں کو حقوق نہیں دئیے، ملک ٹوٹ گیا۔ ہم ن لیگ اور نواز شریف کی حکمرانی نہیں بلکہ آئین کی حکمرانی مانتے ہیں ۔ پی ڈی ایم حکومت گرانے کی تحریک نہیں، نظام کی تبدیلی پر مہر لگانے کی بات کیجیئے، یہ قانون اب نہیں چل سکتا۔ ادھر احسن اقبال نے کہا قوم اصلی اور نقلی کا فرق جان چکی۔ نون لیگ پھر جیتے گی۔ جنوبی پنجاب میں ترقی کا سفر پھر شروع کرے گی۔ اویس لغاری بولے حکومت نے دوائیاں، آٹا، بجلی اور تیل مہنگا کیا۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اظہر چانڈیہ بھی کنونشن میں شریک ہوئے۔