Sunday, September 8, 2024

پہلے ہر مہینے دھماکے ہوتے تھے‘ اب تو دھماکہ بھی چھ ماہ بعد ہوا ہے : رانا ثناءاللہ

پہلے ہر مہینے دھماکے ہوتے تھے‘ اب تو دھماکہ بھی چھ ماہ بعد ہوا ہے : رانا ثناءاللہ
March 28, 2016
لاہور (92نیوز) سانحہ لاہور میں 71 افراد جاں بحق ہوگئے مگرصوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے نزدیک یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے لاہور محفوظ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی منطق عجیب ہے۔ گلشن اقبال پارک خودکش حملے میں 71 افراد جاں بحق ہوگئے مگر رانا ثناءاللہ کے نزدیک یہ تو کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”نائٹ ایڈیشن“ میں موصوف نے دعویٰ کیا کہ لاہور تو محفوظ ہے۔ رانا ثناءاللہ کہتے ہیں ایک وقت تھا جب ہر مہینے دھماکے ہوتے تھے مگر اب تو دھماکا چھ ماہ بعد ہوا ہے۔ عوام رانا ثنا اللہ سے پوچھتے ہیں کہ جناب یہ کیسا محفوظ لاہور ہے۔ یہاں ایک ہی دن میں کئی گھر اجڑ گئے۔ کئی گھروں میں صف ماتم بچھی ہے۔ کئی مائیں اپنے جگر گوشوں سے محروم ہو گئیں۔ لوگ اپنے پیاروں کو رو رہے ہیں مگر آپ کہتے ہیں لاہور محفوظ ہے۔رانا صاحب لوگ کہہ رہے ہیں کہ حکمرانوں کو لاہور اس لیے محفوظ لگتا ہے کہ وہ خود محفوظ ہیں۔