Thursday, March 28, 2024

پہلے پاکستانی ریسلر بادشاہ خان نے ڈبلیو ڈبلیو ای انف ٹف مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا، انڈرٹیکر اور ٹرپل ایچ سے لڑنے کیلئے بیتاب

پہلے پاکستانی ریسلر بادشاہ خان نے ڈبلیو ڈبلیو ای انف ٹف مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا، انڈرٹیکر اور ٹرپل ایچ سے لڑنے کیلئے بیتاب
May 20, 2015
لاہور (92نیوز) اگرچہ فری سٹائل ریسلنگ کے عالمی مقابلوں یعنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں کوئی بھی پاکستانی آج تک نہیں پہنچ پایا مگر انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ ایک پاکستانی ریسلر بادشاہ خان خطرے کی گھنٹیاں بجانے عالمی فری سٹائل کشتی کے مقابلوں میں بڑے بڑے پہلوانوں کو للکارنے آرہا ہے۔ بادشاہ خان پہلوانوں کی دھرتی پنجاب کا سپوت ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم واہ کینٹ راولپنڈی میں حاصل کی اور پھر فرانس میں پندرہ سال کی عمر میں فری سٹائل کشتی کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی۔ بادشاہ خان پہلے اور واحد پاکستانی ہیں جو ڈبلیو ڈبلیو ای انف ٹف کےلئے کوالیفائی کر گئے ہیں۔ اس سے پہلے بادشاہ خان سپین، فرانس، بلجیم اور کوسٹاریکا میں بھی لوہا منوا چکے ہیں۔ پہلوان بادشاہ خان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ دل سے پکے پاکستانی ہیں اورفائٹ کے دوران بھی ان کا لباس سبزہلالی پرچم پر مبنی ہوتا ہے۔ بادشاہ خان انڈر ٹیکر، ٹرپل ایچ اور ان جیسے دیگر بڑے پہلوانوں سے لڑنے کےلئے بےتاب ہیں۔ بادشاہ خان کہتے ہیں جلد پاکستان بھی جاﺅں گا۔