Saturday, April 20, 2024

پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز، نیوزی لینڈ کے پاکستان کیخلاف 3 وکٹوں پر 222 رنز

پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز، نیوزی لینڈ کے پاکستان کیخلاف 3 وکٹوں پر 222 رنز
December 26, 2020

ماؤنٹ منگنوئی (92 نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ماؤنٹ منگنوئی میں پہلے ٹیسٹ کا پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے 3 وکٹیں گنوا کر 222 رنز بنا لیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد راس ٹیلر،کین ولیم سن اور ہنری نکولس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کین ولیم سن سنچری بنانے کے قریب ہیں، راس ٹیلر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہنری نکولس بھی کریز پر جم گئے۔ ٹام لاتھم چار اور ٹام بلنڈل پانچ رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں، شان مسعود اور محمد عباس نے کین ولیم سن کے آسان کیچز ڈراپ کر کے کیوی کپتان کو دو بار نئی زندگی دی۔

پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔