Friday, April 19, 2024

پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
November 28, 2021 ویب ڈیسک

چٹاگانگ (92 نیوز) پاک بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 145 رنز سے پہلی نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا تو پہلی ہی اوور میں عبداللہ شفیق اور اظہر علی پویلین لوٹ گئے۔ عبداللہ شفیق 52 اور اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم  بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف  دس رنز بنا کر چلتے بنے۔ فواد عالم اور محمد رضوان بھی ٹیم کو سہارا نہ دے سکے۔

فواد عالم 8 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسرے اینڈ پر کھڑے عابد علی نے  مزاحمت جاری رکھی اور ٹیسٹ کیرئیرز کی چوتھی سنچری اسکور کی۔ عابد علی 133 رنز بنا  کر آؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی  نے بھی کچھ مزاحمت دکھائی  لیکن  بنگلا دیش کی پہلی اننگز کا اسکور برابر نہ کر سکی۔ فہیم اشرف 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تیج السلام  نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔