Thursday, May 9, 2024

پہلے ٹی ٹونٹی کی تیاریا ں مکمل، کل پاک سری لنکا ٹاکرا

پہلے ٹی ٹونٹی کی تیاریا ں مکمل، کل پاک سری لنکا ٹاکرا
October 5, 2019
لاہور (92 نیوز) پاک سری لنکا پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، دونوں ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی۔ میچ کے تینوں روز 12 ہزار پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹریفک پولیس کے 16سو سے زائد افسر و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،پنجاب یونیورسٹی گرائونڈ، ایف سی کالج اور لبرٹی سمیت پارکنگ کیلئے 9 پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں، شائقین شٹل بس سروس کے ذریعے نشتر کمپلیکس میں داخل ہو سکیں گے۔ شائقین کرکٹ تھری لئیر سکیورٹی کے بعد گراﺅنڈ میں داخل ہوں گے، سیف سٹی کے 400 کیمروں سمیت دیگر سی سی ٹی ویز کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائیگی۔ شائقین پرممنوعہ چیزیں لانے پر سخت پابندی عائد ہوگی ،خصوصی ایپ کے ذریعے شائقین کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔