Monday, September 16, 2024

پہلے ٹی 20 میں گرین شرٹس اور کیربیئنز آج آپس میں ٹکرائیں گے

پہلے ٹی 20 میں گرین شرٹس اور کیربیئنز آج آپس میں ٹکرائیں گے
March 31, 2018

 کراچی (92 نیوز) ویسٹ انڈین کھلاڑی آج رات پاک سرزمین پر لینڈ کریں گے ۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس اور کیربیئنز آج آپس میں ٹکرائیں گے ۔

 روشنیوں کا شہر ایک  بار پھر غیر ملکی اسٹارز کی میزبانی کے لیے تیار ہو گیا ۔ پی ایس ایل کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کی آمد سے کرکٹ دیوانے خوشی سے سرشار ہیں ۔

 دونوں ٹیمیں پہلے ٹی 20 میں یکم اپریل کو آپس میں ٹکرائیں گے ۔ جیسن محمد ویسٹ انڈیز کی کمان سنبھالیں گے۔  دوسری جانب شاہینوں نے بھی کالی آندھی سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی ۔

  کراچی میں 9 سال بعد پہلی بار کوئی ٹیسٹ ٹیم میچ کھیلے گی ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ دوسرا ٹی 20 دو اپریل ،جب کہ آخری تین اپریل کو کھیلا جائے گا۔

 تین میچز کی سیریز گرین شرٹس کے لئے چیلنج بھی بن گئی ۔ ایک شکست سرفراز الیون کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم کر سکتی ہے ۔