Saturday, May 11, 2024

پہلے ون ڈے میں پاکستنای ویمن کو جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کے ہاتھوں شکست

پہلے ون ڈے میں پاکستنای ویمن کو جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کے ہاتھوں شکست
January 21, 2021

ڈربن (92 نیوز) پہلے ون ڈے میں پاکستانی ویمن کو جنوبی افریقی ویمن کے ہاتھوں تین رنز سے شکست ہو گئی ۔

جنوبی افریقی ویمن ٹیم  نے پہلے  کھیلتے ہوئے 200 رنز بنائے ۔ 201 رنز کے تعاقب میں  قومی ٹیم  نے بھرپور مقابلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  197 رنز بنا پائی ۔

ندا ڈار 59 ، عمیمہ سہیل 37، ڈیانا بیگ 35 ، عالیہ ریاض 28 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔

پروٹیز کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔